احوال وطن

بہار میں انتخابی مہم کے لیے ہیلی کاپٹروں کی بکنگ عروج پر‘ بھاجپا نے تا ہنوز 4؍ہیلی کاپٹر بک کیے

پٹنہ: 12؍اکتوبر (عصر حاضر) بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے بھاجپا کی تشہیری مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔ گذشتہ روز بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے گیا ضلع سے انتخابی مہم کا عملاً آغاز کیا۔ پیر کے روز بھی بھاجپا کے متعدد رہنما انتخابی مہم کے لیے پٹنہ ایئرپورٹ سے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے روانہ ہوئے۔ پیر کے روز پٹنہ ایئرپورٹ سے انتخابی تشہیری مہم کے لیے بی جے پی کے رہنما رادھا موہن سنگھ، نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی، بی جے پی کے قانون ساز کونسلر سمراٹ چودھری، بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے جیسوال انتخابی دورے پر نکلے ہیں ۔ منگل سے آر جے ڈی بھی انتخابی تشہیر کا آغاز کرے گی۔
بتادیں کہ بہار اسمبلی انتخابات کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں نے 11 ہیلی کاپٹر بک کیے ہیں۔بی جے پی نے کیے چار ہیلی کاپٹر بکپٹنہ ایئرپورٹ پر نجی ہیلی کاپٹر کمپنی کے ملازم انشو امن نے کہا کہ بی جے پی نے اب تک 4 ہیلی کاپٹر بک کیے ہیں۔ جبکہ کانگریس نے 2 جے ڈی یو 1، آر جے ڈی نے 2 وی آئی پی پارٹی نے 1 اور اپیندر کشواہا نے ایک ہیلی کاپٹر بک کیا ہے۔انشو نے بتایا کہ این ڈی اے اتحاد کے ذریعہ بک کیے گئے تمام ہیلی کاپٹر پٹنہ ایئرپورٹ پہنچ چکے ہیں اور بہت سے ہیلی کاپٹروں نے اپنی خدمات شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ پیر کے روز پٹنہ ایئرپورٹ سے انتخابی تشہیری مہم کے لیے بی جے پی کے رہنما رادھا موہن سنگھ، نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی، بی جے پی کے قانون ساز کونسلر سمراٹ چودھری، بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے جیسوال انتخابی دورے پر نکلے ہیں ۔پٹنہ ایئرپورٹ پر مختلف پارٹیوں کے ذریعہ مختلف ہیلی کاپٹر بک کیے گئے ہیں۔ جبکہ بی جے پی نے تشہیری مہم شروع کردی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی، آر جے ڈی بھی جلد ہی انتخابی تشہیر کے لیے مہم کی شروعات کرنے والی ہے۔ ان سب کے درمیان اوپیندر کشواہا کے اتحاد کے رہنما بھی جلد ہی اڑان بھر کر اس علاقے میں جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×