ریاست و ملک

بہار میں آسمانی بجلی سے90 لوگوں کی موت

پٹنہ: 25؍جون (نازش ہما قاسمی) ریاست بہار میں مانسون اس بار وقت پر آئی ہے پورے بہار میں بارش ہورہی ہے اسی درمیان آج آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً90لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اس حادثہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اورآسمانی بجلی کے زد میں آنے والے مہلوکین کے ورثا کو 4-4لاکھ روپہ فی کس ادا کرنے کا اعلان کیاہے۔ آج گوپال گنج ، سیوان،دربھنگہ ، مشرقی چمپارن اور مدھوبنی ضلع میں جمعرات کو آسمانی بجلی کے واقعات میں 31 لوگوں کی موت ہوگئی۔گوپال گنج میں تیرہ ، سیوان میں چھ ، دربھنگہ میں پانچ ، مشرقی چمپارن میں تین ، مغربی چمپارن اور مدھوبنی میں دو۔ دو لوگوں کی آسمانی بجلی سے موت ہوگئی ہے۔سیوان سے یہاں موصولہ خبر کے مطابق ضلع میں آسمانی بجلی کے الگ۔ الگ واقعات میں چھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ ضلع کے حسین گنج تھانہ علاقہ میں آسمانی بجلی کے واقعے میں سنی کمار (16 ) اور شمبھو کمار رام(35) کی موت ہوگئی۔ وہیں بڑہریا تھانہ علاقہ میں سرولیا گائوں میں آسمانی بجلی گرنے سے پاروتی دیوی(50) ،پچ روخی کے پڑولی گاو?ں میں ویپل کمار (16) اور گٹھنی تھانہ علاقہ کے وشوار گائوںباشندہ ویشال کمار (25) کی موت ہوگئی۔ نوتن علاقہ میں ا?سمانی بجلی کے واقعے میں ایک شخص کی موت کی اطلاع ہے۔موتیہاری سے یہاں موصولہ رپورٹ کے مطابق ، مشرقی چمپارن ضلع میں آسمانی بجلی کے واقعے میں تین لوگوں کی موت اور سات دیگر جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ضلع کے پچ پکڑی پولیس آئوٹ پوسٹ علاقہ کے محمد پور گائوں میں آسمانی بجلی گرنے سے محمد شہباز(25) کی موت ہوگئی۔ وہیںسگولی تھانہ علاقہ میں مختلف مقامات پر بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔ متوفی کی شناخت بیلوتیا کچہری ٹولہ باشندہ شمس الحق (45) کے طور پر کی گئی ہے۔ اسی طرح ضلع کے چکیا تھانہ علاقہ کے برمدیا پنچایت واقع شری رام چوک پر ا?سمانی بجلی گرنے کے واقعے میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔ متوفی کی شناخت بھگل ساہ (42) کے طور پر کی گئی ہے۔بیتیا سے ملی رپورٹ کے مطابق مغربی چمپارن ضلع کے شکار پور تھانہ علاقہ کے مختلف گائو میں آسمانی بجلی گرنے سے دو لوگوںکی موت ہوگئی۔ مالدہ گائوں باشندہ وجے مشر(48) اپنے کھیت میں دھان کی روپنی کے لیے گئے تھے اسی دوران آسمانی بجلی گرنے سے ان کی موت ہوگئی۔ ادھر وشن پورا باشندہ دیپو رام (32) کی آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے موت ہوگئی ہے۔مدھوبنی سے ملی اطلاع کے مطابق ضلع کے پھلپراس تھانہ علاقہ کے بلہا گائوں میں آسمانی بجلی کے واقعے میں جوڑے کی موت ہوگئی۔ واقعہ کے وقت جوڑے کھیت میں کام کر رہے تھے۔وہیں گوپال گنج ضلع کے برولی تھانہ علاقہ میں تین ، تھاوے اور اچکا گائوں تھانہ علاقہ میں دو۔ دو اور ماجھا ، وجئی پور ، سندھولیا ، میر گنج، ہتھوا اور کٹیا تھانہ علاقہ میں ایک۔ ایک شخص کی آسمانی بجلی سے موت ہوگئی۔ ادھر دربھنگہ ضلع کے اشوک پیپر مل تھانہ علاقہ میںدو ، بیرول ، سونکی اور بہیڑی تھانہ علاقہ میں ایک۔ ایک شخص کی آسمانی بجلی سے موت ہوگئی ہے۔اس طرح اس سال بہار آندھی طوفان اور بارش کے علاوہ آسمانی بجلی گرنے کی زد میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×