احوال وطن

کٹیہار میں مسجد پر شرپسندوں کا حملہ، داخلی دروازے کا گنبد شہید

کٹیہار: 28؍مارچ: (احمد حسین قاسمی) گزشتہ شب کٹیہار کے اعظم نگر بلاک کے پیکوان گائوں میں کچھ شر پسند عناصر کے ذریعہ علاقہ کی باہمی محبت و بھائی چارہ کو نفرت وفساد سے بدلنے کی کوشش کی گئی ،مرحوم ایم ایل اے عبد الجلیل کے فرزند آرجے ڈی لیڈر صیاد عالم عرف پنکو بھائی کی اطلاع کے مطابق چند شرپسند نوجوان شراب کے نشے میں چور مسجد کے دروازہ کے پاس آئے اور انہوں نے مسجد کے دروازہ کے گنبد کو توڑنا شروع کردیا اور اس گنبد کو شہید بھی کردیا وہ فسادی اندر داخل ہورہے تھے غلط ارادہ سے لیکن اس وقت رات دس بجے ایک مصلی نماز سے فارغ ہوکر باہر نکل رہا تھا، اسے کچھ ہتھوڑے وغیرہ کی آوازیں محسوس ہورہی تھی جب وہ باہر نکلا تو وہ سارے فسادی بھاگ کھڑے ہوئے لیکن انہوں نے انکے چہرے پہچان لیے اور انہوں نے شور مچانا شروع کردیا کچھ ہی لمحہ میں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے علاقہ میں پھیل گئی اور آناً فاناً ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے جوں ہی اس شرپسندی کی اطلاع پولس محکمہ کو ہوئی ڈی ایم، ایس پی ،ڈی ایس پی اور کئی تھانوں کی پولس نے علاقہ کو چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے۔ پنکو بھائی نے مزید بتایا کہ پولس نےملزمین پر ایف آئی آر درج کر کے دو کو حراست میں لے لیا ہے اور اس پورے واقعہ کے اسباب وعوامل پر غور و خوض کیا جارہا ہے ،واضح ہوکہ موقع واردات پر مقامی لوگوں نے مجرمین کے خلاف خوب ہنگامہ کیا اور اس معاملہ کے مجرمین کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا تاہم پولس محکمہ کی یقین دہانی پر کہ مجرمین کو ضرور کیفر دار تک پہنچایا جائے گا لوگوں نے ہنگامہ ختم کردیا اور اپنے گھروں کو چلے گئے ۔ جمعیۃ علماء اعظم نگر کے صدر مولانا عماد الاسلام کے مطابق پولس اس معاملہ میں سنجیدہ نہیں ہے جو لوگ مختلف گائوں جیسے دھوم نگر ،کھریال ،کھوپرا اعظم نگر سے آئے قانون کی خلاف ورزی کی بات کہہ کر ان پر مقدمہ درج کرنے کا انتباہ دے رہی ہے اور کئی حساس علاقوں میں پولس بل تعینات کردئے گئے ہیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار معاملہ نہ ہو ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×