احوال وطن

مدرسہ معہد الابرار بھینسہ میں عظیم الشان جلسہ عام بموقع تکمیلِ حفظِ قرآن مجید

بھینسہ: 3؍مارچ (مشتاق رحمانی) مدرسہ معہد الابرار بھینسہ میں عظیم الشان جلسہ عام بموقع تکمیلِ حفظِ قرآن مجید طلباء مدرسہ معہد الابرار بھینسہ بعنوان قرآن کاپیغام انسانیت کے نام‘ بتاریخ 7/مارچ 2020‘ بروز ہفتہ متصلا بعد نماز مغرب‘ بمقام مسجد مدار خان‘ احاطہ مدرسہ معہد الابرار بھینسہ ضلع نرمل منعقد ہوگا۔ جس کی زیر صدارت داعی کبیر نمونہ اسلاف عارف باللہ حضرت مولانا کلیم صدیقی صاحب دامت برکاتہم العالیہ پھلت فرمائیں گے۔ اس موقع پر 11، خوش نصیب حفاظ کرام کا تکمیلِ حفظ قرآن ہوگا‘ مقامی علماء کرام کے خطابات کے علاوہ صدر اجلاس کا کلیدی خطاب ہوگا۔ جمیع ذمہ داران و اراکین مدرسہ نے تکمیل قرآن کی اس روحانی محفل میں تمام ہی أہل ایمان سے شرکت واسٹفادہ کی گذارش کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×