احوال وطن

آندھرا پردیش میں آر ٹی سی کی سٹی بس سروس کا کل سے ہوگا آغاز

امراوتی: 18؍ستمبر (اے این ایس) آندھرا پردیش حکومت نے ریاست میں سٹی بس خدمات کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے۔ سٹی بسیں ، جو کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ڈپو تک محدود تھیں کل سے اپنی خدمات بحال کریں گی۔ پہلے مرحلہ میں کووڈ19 قوانین کی پیروی کرتے ہوئے وشاکھاپٹنم اور وجئے واڑہ میں بسیں چلیں گی۔ تاہم ، حکام نے ابتدائی طور پر ہر شہر میں 200 سے 300 بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بس میں صرف 60 فیصد مسافروں کو جانے کی اجازت ہوگی۔ لاک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد سے سٹی بسیں صرف ڈپو تک محدود تھیں، حکومت کے تازہ ترین فیصلے سے 6 ماہ بعد بسیں سڑکوں پر نظر آئیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×