احوال وطن

سابق چیف منسٹر آندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو نے دی مولانا محمود مدنی کو دی مبارکباد

امراوتی: 5؍نومبر (عصرحاضر) سابق چیف منسٹر آندھراپردیش و تلگودیشم پارٹی صدر نارا چندرا بابو نائیڈو نے جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید محمود اسعد مدنی کو دنیا بھر کی پچاس با اثر مسلم شخصیات میں نام شامل ہونے پر مبارکبادی کا پیغام بھیجا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ آپ کو دنیا کی بااثر پچاس مسلم شخصیات میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اسی طرح آپ کو جمعیۃ علماء ہند کا قومی صدر نامزد کرنے پر میری نیک خواہشات و تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی معمولی کامیابی نہیں ہے کہ آپ کو دنیا کی با اثر مسلم شخصیات میں 27 ویں پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔ یہ محض آپ کی بے لوث جد و جہد کا نتیجہ اور آپ کے بہترین کردار کا ثبوت ہے۔ چندرا بابو نائیڈو نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ مجھے یہ جان کر بے حد مسرت ہوئی ہے کہ آپ جمعیۃ علماء ہند کی قیادت کررہے ہیں جس کی بنیاد 1919ء میں انگریزوں کی مخالفت میں رکھی گئی تھی۔ مجھے اس بات کا علم ہے کہ جمعیۃ علماء ہند اپنے بنیادی اصول جیسے سماجی خدمت‘ عدم تشدد کے لیے جہدِ مسلسل وغیرہ جو عصری تقاضے ہیں اس کو پورا کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت آپ کو ہندوستانی مسلمانوں کے درمیان دیکھ کر مجھے کافی خوشی ہورہی ہے اور میں ایک بار پھر آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×