احوال وطن

آندھراپردیش میں ریاستی کابینہ کے تمام 24؍وزراء مستعفی، نئی کابینہ کی جلد ہی تشکیل عمل میں آئے گی

حیدرآباد: 8؍اپریل (عصرحاضر) آندھرا پردیش کے کابینی اجلاس میں ریاست کے تمام کابینی وزراء نے اپنا اپنا استعفی پیش کردیا ہے۔ اب چیف منسٹر جگن موہن ریڈی از سر نو کابینہ تشکیل دیں گے ۔ چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے 2024 کے اسمبلی انتخابات سے قبل کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے ۔ آج کابینہ کے اجلاس کے بعد ریاست کے تمام 24 وزراء نے اپنے استعفی پیش کردئے ہیں۔ چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے حکومت کی نصف معیاد کے بعد کابینہ میں تبدیلیوں کا ارادہ ظاہر کیا تھا اور یہ تبدیلیاں ڈسمبر 2021 میں ہی ہونی تھیں تاہم کورونا ودیگر وجوہات کی بناء پر اسے ملتوی کیا گیا تھا ۔ چیف منسٹر نے آج گورنر بسوا بھوشن ہری چندن سے ملاقات کی اور انہیں کابینہ سے علیحدہ کئے جانے والے وزراء کی فہرست بھی پیش کردی ہے ۔ امید کی جارہی ہے کہ 11 اپریل سے قبل کابینہ میں توسیع اور تبدیلی کی جائے گی۔ قریبی ذرائع کے مطابق 9 اپریل کو تقریب حلف برداری منعقد ہوگی۔ موجودہ کابینہ کے صرف 4 وزراء کو برقرار رکھتے ہوئے دوسروں کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ گورنر کو نئے وزراء کی فہرست عنقریب روانہ کی جائے گی۔ بتایا جاتاہے کہ جگن موہن ریڈی نے کابینہ سے علحدہ کئے جانے والے 19 وزراء کی فہرست گورنر کے حوالے کردی۔ نئی کابینہ میں 5 ڈپٹی چیف منسٹرس کو شامل کیا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×