احوال وطن

شہر بنگلور میں ہوگا کل ہند تحریک پیامِ انسانیت کے سات صوبوں کے کارکنان کا ایک روزہ تربیتی اجلاس

بنگلور: 11؍مارچ (عصر حاضر) مولانا صغیر احمد شریف ندوی کی اطلاع کے بموجب کل ہند تحریک پیامِ انسانیت قائم کردہ مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابو الحسن علی حسنی ندوی علیہ الرحمہ کا ایک روزہ تربیتی و تعارفی اجلاس بتاریخ 14؍مارچ بروزِ ہفتہ 2020ء بوقت صبح 10؍بجے تا نمازِ عشاء بمقام مسجد قادریہ واقع عیدگاہ قدوس صاحب ملرس روڈ نزد کنٹورمنٹ ریلوے اسٹیشن بنگلور زیر صدارت حضرت مولانا سید بلال عبدالحئی حسنی ندوی جنرل سکریٹری کل ہند تحریک پیامِ انسانیت منعقد ہوگا اور بعد نماز مغرب امیر شریعت کرناٹک حضرت مولانا صغیر احمد خان رشادی مہتمم دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور کی صدارت میں جلسۂ عام ہوگا۔ ان شاء الله۔ اس اجلاس میں جنوبی ہند کے سات صوبے کرناٹک‘ تلنگانہ‘ آندھرا پردیش‘ مہاراشٹرا‘ کیرالہ‘ ٹامل ناڈو اور گوا کے اراکین شریک ہوں گے اور تحریک کے تحت انجام دی جانے والی خدمات کی تفصیلی کارگزاری پیش فرمائیں گے۔ اس موقع پر نئے کارکنان کے لیے بھی تربیتی و تعارفی نشست منعقد ہوگی۔ اس تحریک کا مقصد خالص انسانی رشتہ اور ہندوستان ناطے سے ملک میں محبت و بھائی چارے کی فضاء قائم کرنے اور اخلاقی گراوٹ کا ماحول ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنا‘ خدمتِ خق کے ذریعہ آپس میں دست و گریباں ایک دوسرے سے بیزار انسانوں کو مقصد زندگی سے روشناس کروانا‘ اپنے حلقۂ اثر محلہ بستی شہر اور پورے ملک میں برادرانہ ماحول پیدا کرنے کی مقدور بھر سعی کرتے رہنا اور ملک کے مظلوم پس ماندہ غریب اور پریشان حال افراد کی بلا امتیازِ مذہب و ملت ہر ممکن امداد کرنا  ہے۔

اس ایک روزہ تربیتی و تعارفی پروگرام میں شہر کے معزز و مقتدر علماء کرام حضرت مولانا مفتی محمد شعیب الله خان صاحب مفتاحی دامت برکاتہم‘ حضرت مولانا سید تنویر احمد پیران ہاشمی دامت برکاتہم‘ حضرت مولانا سید محمد مصطفی رفاعی جیلانی ندوی ‘ مولانا مفتی محمد اسلم صاحب رشادی قاسمی‘ مولانا سید شبیر احمد صاحب حسینی ندوی‘ مولانا مقصود عمران صاحب رشادی‘ مولانا مفتی شمس الدین صاحب قاسمی‘ مولانا ذوالفقار صاحب نوری‘ مولانا ڈاکٹر مشتاق احمد صاحب رشادی‘ مولانا عبدالرحیم صاحب رشیدی بھی شرکت فرمائیں گے۔ تحریک پیامِ انسانیت کرناٹک بنگلور کے جمیع ذمہ داران و اراکین نے عامۃ المسلمین سے اس پروگرام میں کثیر تعداد میں اپنے دوست و احباب کے ساتھ شرکت واسفتادہ کی درخواست کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×