احوال وطن

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے "لا مگزین” کا آغاز

نئی دہلی: 23؍دسمبر (پریس ریلیز) مسلم پرسنل لاء بورڈ نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے لا میگزین کا آغاز کیا ہے، یہ دو لسانی ہوگا، اس کا بنیادی مقصد ہندوستان میں قانون شریعت کی تفہیم، اعتراضات کے جوابات اور عدالتوں کے فیصلوں کا تجزیاتی مطالعہ ہے، امید کی جا رہی ہے کہ اس میگزین کے ذریعہ وکلا ، ججوں اور ماہرین قانون کو اسلامی قانون کی معنویت اور ہمہ گیریت سے آگاہ کرنا آسان ہوگا۔ بورڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی، اس موقع پر مہمان اعزازی کے طور پر جناب کپل سبل صاحب (سینئر وکیل، سابق منسٹر، قانون داں) اور بہ حیثیت مہمان خصوصی جناب سنجئے ہگڈے (سینیئر وکیل برائے سپریم کورٹ) نے شرکت کی۔
یہ پروگرام انڈیا انٹرنیشنل سنٹر، لودھی روڈ دہلی میں منعقد ہوا، اور متعدد بورڈ کے معزز ارکان نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×