ریاست و ملک

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری ظفر یاب جیلانی دواخانہ سے ڈسچارج

لکھنؤ: یکم؍جون (عصرحاضر) آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سیکریٹری و بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفریاب جیلانی کو برین ہیمریج ہوا تھا، جس کے بعد انہیں میدانتا ہسپتال میں بھرتی کیا گیا تھا۔اندرونی خون زیادہ نکلنے کی وجہ سے آپریشن ہوا، جو پوری طرح کامیاب رہا۔ ان کی کورونا رپورٹ نیگیٹیو آئی، جس کے بعد آج طبیعت پہلے سے بہتر ہونے پر ہسپتال سے انہیں چھٹی دے دی گئی ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ظفریاب جیلانی کے بیٹے ضیاء قیوم جیلانی نے بتایا کہ ‘والد صاحب کی طبیعت مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔ اللہ کا کرم ہے اور تمام لوگوں کی دعائیں ہیں، جو تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے وہ کورونا مثبت تھے، جبکہ اب منفی رپورٹ آئی ہے، یہ ہمارے لئے بڑی اطمینان کی بات ہے۔ اسی وجہ سے ہسپتال سے آج جیلانی صاحب کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×