احوال وطن

سپریم کورٹ میں وسیم رضوی کی درخواست خارج اور پچاس ہزار روپئے جرمانہ

نئی دہلی: 12؍اپریل (پریس ریلیز)حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کارگزار جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے پریس نوٹ کے مطابق آج سپریم کورٹ کی سہ رکنی بینچ کے سامنے قرآن مجید کی آیات کے سلسلہ میں وسیم رضوی کی درخواست پر مختصر بحث ہوئی، بینچ نے متفقہ طور پر اس درخواست کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا، اور اُس پر پچاس ہزار روپئے کا جرمانہ بھی لگایا، بورڈ کی طرف سے سینئر ایڈوکیٹ جناب یوسف حاتم مچھالہ صاحب، جناب ایم آر شمشاد صاحب ایڈوکیٹ اور جناب محمد طاہر ایم حکیم صاحب ایڈوکیٹ نے پیروی کی؛ لیکن بورڈ کی طرف سے بحث کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی، عدالت نے وسیم رضوی کا بیان سن کر ہی درخواست کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے پچاس ہزار روپئے جرمانہ کے ساتھ مقدمہ خارج کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×