احوال وطن

برادران اسلام بابری مسجد مقدمہ کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں: عمرین محفوظ رحمانی

مالیگاؤں: 8؍نومبر (پریس ریلیز) موصولہ تازہ خبروں کے مطابق مورخہ 9/نومبر بروز سنیچر صبح 10:30 بجے بابری مسجد کیس کا فیصلہ آنے والا ہے- امکانی حد تک جو کوششیں کیس کو مضبوطی کیساتھ پیش کرنیکی کی جاسکتی تھیں وہ کی جا چکیں، اب یہ مرحلہ مرحلۂ دعا ہے ذکر اور دعا اہل ایمان کے دو ہتھیار ہیں ان دونوں کے ذریعے اللہ کی مدد و نصرت حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس لیے تمام ہی برادران اسلام اور تمام ہی خواتین سے عاجزانہ گزارش ہے کہ آج کی رات اوربعدنماز فجر بطورِ خاص دعا کا اہتمام کریں، صدقہ خیرات کریں، تہجد میں اٹھ کر اللہ تعالی کے حضور آنسو بہائیں اور گڑگڑائیں، اور اللہ سے فتح و نصرت کا سوال کریں، اللہ ہی کارساز حقیقی ہے اور تمام تر معاملات کا اختیار اسی کےدست ے قدرت میں ہے، ہمیں اس وقت اسی سے لو لگانی چاہیے اور اللہ ہی سے مدد طلب کرنی چاہیے۔ مجھے امید ہے کہ تمام حضرات اس درخواست پر توجہ دیں گے اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں عجزو نیاز پیش کر کے اس سے امداد و معاونت کی درخواست کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×