احوال وطن

عورتوں پر جماعت کی نماز لازم نہیں اگر وہ مسجد جانا چاہیں تو شرعا اس کی اجازت ہے

نئی دہلی: 29/جنوری (ذرائع) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے بدھ کو سپریم کورٹ میں کہا کہ شریعت اسلامی نے خواتین کو مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت دی ہے۔ بورڈ نے عدالت عظمی میں داخل کئے گئے ایک حلف نامہ میں کہا کہ مسلم خواتین مسجد میں جانے کیلئے آزاد ہیں ۔ حالانکہ وہ باجماعت نماز کی پابند نہیں ہے ۔ خواتین کے پاس یہ بھی متبادل موجود ہے کہ وہ گھر پر نماز پڑھ سکتی ہیں اس کی بجائے کہ وہ کسی گروپ یا مسجد میں نماز پڑھیں ۔

مسلم پرسنل لا بورڈ نے دو مسلم خواتین کے ذریعہ مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت دینے کیلئے سپریم کورٹ میں داخل کی گئی ایک عرضی کے جواب میں یہ جانکاری دی ۔ اس معاملہ میں عدالت کی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے بورڈ نے کہا کہ مسجدوں کا نظم و نسق ذاتی طور پر چلایا جاتا ہے اور عدالتیں کسی مذہبی مقام کے نظم و نسق کے شعبہ میں مداخلت کی مکلف نہیں ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت صرف مشورہ دے سکتی ہے ، کسی طرح کی ہدایت نہیں جاری کرسکتی ۔

قابل ذکر ہے کہ سابری مالا مندر تنازعہ جاری ہے جس میں سپریم کورٹ نے مخصوص عمر کی خواتین کو مندر میں داخلہ سے روکا تھا جس پر مرکزی وزیر داخلہ سمیت بھاجپا کے لیڈران چراغ پا ہیں اور مسلسل بیان بازیوں میں مصروف ہے اور اس بیچ سال گزشتہ اکتوبر میں دو نام نہاد مسلم خواتین یاسمین زبیر احمد پیرزادہ اور زبیر احمد نظیر پیر زادہ نے مسجد میں داخلہ سے متعلق عرضی داخل کی جس پر عدالت نے نوٹس جاری کی کہ ملک بھر کی مسجدوں میں مسلم خواتین پر پابندی غیر آئینی ہے اور زندگی ، برابری اور صنفی انصاف کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×