احوال وطن

ٹی وی چینلوں کے مباحثوں میں اسلام اور مسلمانوں کی تضحیک ہوتی ہے، شرکت نہ کرنے علماء اور دانشوروں سے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اپیل

نئی دہلی: ۱۰؍جون (پریس ریلیز) جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے اپنے پریس نوٹ میں کہا ہے کہ صدر بورڈ حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی، نائبین صدر بورڈ حضرت مولانا سید جلال الدین عمری صاحب، حضرت مولاناکا کاسعید احمد عمری صاحب، حضرت مولانا سید شاہ فخر الدین اشرف صاحب، حضرت مولانا سید ارشدمدنی صاحب، جناب ڈاکٹر سید علی محمد نقوی صاحبنے اپنے مشترکہ بیان میں علماء اور دانشوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان ٹی وی چینلوں کے مباحثوں اور ڈبیٹس میں شرکت نہ کریں جس کا مقصد محض اسلام اور مسلمانوں کی تضحیک اور استہزا ہے۔ ان پروگراموں میں شرکت کرکے وہ اسلام اور مسلمانوں کی کوئی خدمت تو نہیں کرپاتے بلکہ بالواسطہ اپنی رسوائی اور اسلام و مسلمانوں کے استہزا کا سبب بن جاتے ہیں۔ ان پروگراموں کا مقصد بھی کسی تعمیری بحث کے ذریعہ کسی نتیجے تک پہنچنا نہیں ہوتا بلکہ محض اسلام اور مسلمانوں کا مذاق اڑانا اور بدنام کرنا ہوتا ہے۔ یہ چینلس اپنی غیر جانبداری ثابت کرنے کے لئے کسی مسلم چہرہ کو بھی اس بحث کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔ ہمارے علماء اور دانشور نادانستگی میں اس سازش کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اگر ہم نے ان پروگراموں اور چینلس کا بائیکاٹ کیا تو نہ صرف اس سے ان کی TRP گھٹے گی بلکہ وہ اپنے مقصد میں بھی بری طرح ناکام ہو جائیں  گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×