آئینۂ دکناحوال وطن

مجلس گجرات اسمبلی انتخابات میں حصہ لے گی، پارٹی صدر بیرسٹر اویسی کا اعلان

کچھ (گجرات): آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے ہفتہ کے روز کہا کہ ان کی پارٹی گجرات میں اسمبلی انتخابات میں حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ احمد آباد اور سورت میں میونسپل انتخابات کے بعد اے آئی ایم آئی ایم اسمبلی انتخابات کی تیاری کر رہی ہے۔ گجرات کے بھُج میں پی سی کے دوران اویسی نے کہا، "ہم گجرات اسمبلی انتخابات پوری طاقت کے ساتھ لڑیں گے۔ حالانکہ، ہم نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ کتنی سیٹوں پر مقابلہ کرنا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ گجرات مجلس کے سربراہ صابر کابلی والا اس معاملے میں درست فیصلہ کریں گے۔
حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ پارٹی کو مضبوط کرنے کے ارادے سے گجرات آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا امیدوار بھج سے بھی کھڑا ہوگا۔
خیال رہے کہ ریاست گجرات کی 182 اسمبلی سیٹوں میں سے 25 سیٹیں ایسی ہیں جہاں مسلم ووٹروں کے پاس کسی بھی سیاسی پارٹی کا کھیل بنانے یا بگڑنے کی طاقت ہے۔ احمد آباد، پنچ محل، کھیڑا، آنند، بھروچ، صابر کانٹھا، جام نگر، جوناگڑھ اور نوساری علاقوں میں مسلم ووٹروں کا کافی اثر ہے۔
گجرات میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ایسے میں فروری 2021 میں سورت میونسپل کارپوریشن میں 27 سیٹیں جیتنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی بھی گجرات اسمبلی انتخابات میں قسمت آزمانے کے لیے تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×