احوال وطن

ماب لنچنگ پر روک لگنا ضروری ۔ سماج اور ملک کی سلامتی کے دشمن ہیں یہ شرپسند عناصر : ملی کونسل

نئی دہلی: 11؍ستمبر (پریس ریلیز) اتر پردیش کے شاملی میں ماب لنچنگ کے تازہ معاملہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہاکہ یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیئے ۔ مسلمانوں ، اقلیتوں اور دلتوں کو لگاتار ماب لنچگ کرکے مارا جارہاہے ، ان سے زبردستی جے شری رام کا نعرہ بلوایا جارہاہے اور انتظامیہ کوئی کاروائی نہیں کررہی ہے ۔ انہیں سزا نہیں دی جارہی ہے ۔ ایسے بدترین جرائم کے خلاف قانون سازی نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے مجرموں اور شرپسندوں کے حوصلے مزید بلند ہوتے جارہے ہیں اور لگاتار وہ مسلمانوں پر حملہ کررہے ہیں ۔
ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہاکہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران ماب لنچنگ ، بے گناہوں کے قتل ، مذہب کی بنیاد پر بھید بھاﺅ کا سلسلہ لگاتار جاری ہے ۔ مدھیہ پردیش اور اتر پردیش میں اس طرح کے واقعات سب سے زیادہ رونما ہورہے ہیں ، آئے دن دونوں ریاستوں میں اسطر ح کے واقعات پیش آرہے ہیں جہاں کبھی کسی مسلمان کی ماب لنچنگ کردی جاتی ہے اور کبھی کسی دلت کی ۔
ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہاکہ کرائم کا جمہوریت اور سیکولرزم کیلئے خطرہ ہے ۔ امن وسلامتی خطرے میں پڑجاتی ہے اور اس طرح کے واقعات سے دنیا بھر میں بھارت کی شبیہ خراب ہورہی ہے ۔ حکومت کو چاہیئے وہ ایسے شرپسند عناصر کے خلاف سخت ایکشن لے اور ان لوگوں کو سزا دے ۔ جرائم پیشہ اور مجرم ہمیشہ سماج کو نقصان پہونچاتے ہیں ۔ دیش کے بھائی چارہ کو تباہ کرتے ہیں اور ملک کی ترقی میں یہی لوگ رکاوٹ بن جاتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×