احوال وطن

جمعیۃ علماء ضلع وقار آباد کا مشاورتی اجلاس‘ ملکی حالات سمیت اہم مسائل پر ہوا تبادلۂ خیال

تانڈور: 21؍فروری (پریس ریلیز) مولانا عبدالرحمن اطہر قاسمی کی اطلاع کے بموجب جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی ماہانہ میٹنگ کل بتاریخ 20 فبروری بروز جمعرات زیر صدارت مولانا محمد عبداللہ اظہر صاحب قاسمی، دفتر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد پر منعقد ہوئی، حافظ محمد عفیف الدین سلمہ کی قرآت کلام مجید سے اجلاس کا آغاز ہوا اور درج ذیل امور باتفاق حاضرین طئے پائے۔
۱)بعد نماز مغرب مکاتب کے اساتذہ کے ساتھ ایک “جائزہ میٹنگ” منعقد ہوئی جس میں تعلیمی صورت حال اور دیہاتوں کی دینی و سماجی صورت حال پر گفت وشنید ہوئی۔
۲)11مارچ تا21 مارچ مرکزی دینی تعلیمی بورڈ کی ہدایت پر دس روزہ”دینی شعور بیداری”پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا نیز عوام الناس میں دینی شعور بیداری پر مشتمل مواد کی تشہیر بھی کی جائے گی۔
۳)دس روزہ پروگرامز  کے اختتام پر ایک مرکزی جلسہ بھی منعقد ہوگا جس میں تمام مکاتب کے طلباء کے درمیان”تقریری مسابقہ”رکھا جائے گا اس مسابقہ بھی حصہ لینے والے طلباء کا تقریری مواد متعلقہ اساتذہ کے سپرد کیا جاچکا ہے۔
۴)جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے مختلف امراض کے شکار عوام کے لئے بہت جلد ایک”ہیلتھ کیمپ”رکھا جائے گا جس میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز کو مدعو کیا جائے گا۔
۵)23فروری بروز اتوار مختلف تنظیموں اور سماجی شخصیات کی جانب سے CAA,NRC&NPRکی مخالفت میں “بھارت بند”کا اعلان کیا گیا ہے اس بند کی جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد بھرپور تائید کرتے ہوئے عوام سے اپیل کرتی ہیکہ اس موقع پر اپنے کاروبار اور دکانوں کو بند رکھ کر اس بند کو کامیاب بنائیں نیز ان سیاہ قوانین کے خلاف احتجاج اور ان کی مخالفت میں اٹھنے والی ہر آواز کی تائید اور اس پر لبیک کہنے کو وقت کی سب سے اہم ترین ضرورت سمجھتی ہے۔
۶)مجتبی فاؤنڈیشن اور VINNہاسپٹل حیدرآباد کے تعاون سے علماء،حفاظ،خدام دین اور ان کے اہل خانہ کے لئے “ہیلتھ کارڈ”بنائے جائیں گے جس کارڈ پر مذکورہ بالا ہاسپٹل میں تمام اقسام کے علاج معالجہ میں 50 فیصد تک چھوٹ ملے گی۔
اس اجلاس میں جمعیۃ علماء ودینی تعلیمی بورڈ کے تمام اراکین موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×