احوال وطن

2000 روپے کا نوٹ جلد تبدیل کروا لیں

نئی دہلی۔2؍ستمبر (عصرحاضرنیوز)ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے 2000 روپے کے نوٹ کو سرکولیشن سے ہٹانے کا اعلان کچھ ماہ پہلے کیا تھا۔ ساتھ ہی بینک نے 2000 روپے کے نوٹ کو بینک میں جمع کرنے یا ایکسچینج کرنے کے لیے 30 ستمبر 2023 کا وقت دیا تھا جو کہ جلد ہی ختم ہونے والا ہے۔ 30 ستمبر سے پہلے تک 2000 کے نوٹوں کا استعمال جائز ضرور ہے، لیکن اس کے بعد یہ نوٹ سرکولیشن سے پوری طرح ہٹ جائیں گے۔قابل ذکر ہے کہ آر بی آئی نے لوگوں کو نوٹ ایکسچینج کرنے یا پھر جمع کرنے کے لیے کافی وقت دیا تھا۔ لوگوں کو نوٹ ایکسچینج یا پھر جمع کرنے میں کوئی پریشانی نہ ہو، اس کے لیے بینک نے گائیڈلائنس بھی جاری کیے تھے۔ آئیے جانتے ہیں کہ 2000 روپے کے نوٹ کو ایکسچینج کرنے کا پروسیس یعنی طریقہ کار کیا ہے۔اگر آپ کے پاس 2000 روپے کے نوٹ ہیں تو آپ کو اپنے آس پاس کے کسی بھی بینک کے برانچ جانا ہوگا۔اس کے بعد آپ وہیں 2000 روپے کے نوٹ ایکسچینج کرنے کے لیے ایک فارم بھریں۔اب آپ فارم کے ساتھ 2000 روپے کے نوٹ کو جمع کر دیں۔کچھ بینکوں میں اس کا پروسیس الگ ہو سکتا ہے۔بہرحال، سنٹرل بینک نے 2000 روپے کے نوٹ ایکسچینج کرنے کی حد بھی طے کر رکھی ہے۔ بینک کے مطابق ایک شخص ایک دن میں صرف 20000 روپے ہی ایکسچینج کر سکتے ہیں۔ حالانکہ آپ 2000 روپے کے نوٹ جمع کرتے ہیں تو اس کی کوئی حد نہیں ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ستمبر ماہ میں تقریباً 16 دن تک بینک بند رہیں گے۔ ایسے میں آپ کو بینک جانے سے پہلے ایک بار بینک ہالی ڈے لسٹ کو ضرور چیک کرنا چاہیے۔ سنٹرل بینک کے ذریعہ جاری بینک ہالی ڈے لسٹ میں ملک کی مختلف ریاستوں میں اتوار، دوسرے ہفتہ اور چوتھے ہفتہ سمیت 16 دن تک بینک بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ ملک کی راجدھانی دہلی میں جی-20 تقریب کی وجہ سے بینک کچھ دن بند رہیں گے۔ دراصل 8 ستمبر سے لے کر 10 ستمبر تک پوری دہلی کے اسکول، کالج، مال اور دیگر دکانیں بند رہنے والی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×