احوال وطن

کہرے کے دوران فلائٹ میں لاپروائی سے ناراض ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا اور اسپائس جیٹ کو بھیجا نوٹس

شہری ہوابازی ڈائریکٹوریٹ جنرل یعنی ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا اور اسپائس جیٹ کو ایک نوٹس بھیجا ہے۔ یہ نوٹس کہرے کے دوران فلائٹ میں لاپروائی سے متعلق اور نوٹس کا جواب دینے کے لیے ایئرلائنز کمپنیوں کو 14 دنوں کا وقت دیا گیا ہے۔دراصل گزشتہ کچھ دنوں سے کم وزیبلٹی (مرئیت) یعنی کم روشنی کی وجہ سے صرف ٹرینڈ کیپٹن ہی فلائٹ کا آپریشن کر رہے ہیں۔ ایسے میں اسپائس جیٹ اور ایئر انڈیا کے تقریباً 58 فلائٹس ڈائیورٹ ہوئے ہیں کیونکہ ان فلائٹ کے کیپٹن کو کم وزیبلٹی میں لینڈنگ کی ٹریننگ نہیں دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی ہوائی اڈہ کے افسران نے جانکاری دی تھی کہ 25-24 اور 28-27 دسمبر کی شب آئی جی آئی ایئرپورٹ سے 58 فلائٹس ڈائیورٹ ہوئی ہیں۔ ان میں سے 50 فلائٹس صرف اس لیے ڈائیورٹ ہوئیں کیونکہ پائلٹ کو کم وزیبلٹی میں لینڈنگ نہیں آتی تھی۔ اس معاملے پر ڈی جی سی اے نے ایئرلائنس اور ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) سے تصدیق کی۔ بعد ازاں اسپائس جیٹ اور ایئر انڈیا کو نوٹس جاری کیا گیا۔ڈی جی سی اے نے اس معاملے پر ایسے وقت میں کارروائی کی ہے جب کم وزیبلٹی اور دھند کی وجہ سے کئی فلائٹس ڈائیورٹ کی گئی ہیں۔ ایسے میں کم وزیبلٹی کی ٹریننگ دیے بغیر کیپٹن کو فلائٹ کا آپریشن سونپنے پر ایئرلائن کے خلاف یہ قدم اٹھایا گیا۔ اس کے علاوہ ڈی جی سی اے نے ایئرلائن کو یہ بھی کہا کہ وہ دوبارہ سے اس طرح کی کوئی غلطی نہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×