احوال وطن

کانگریس ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کی ویب سائٹ متعارف

نئی دہلی: انڈین نیشنل کانگریس نے بدھ کو اپنی مجوزہ ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے حوالہ سے پمفلیٹ اور ویب سائٹ اور ’نیائے یودھا‘ تحریک متعارف کرا دی۔ پمفلیٹ میں یاترا کے مقصد، روٹ اور میپ کی اطلاع دی۔کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ ویب سائٹ پر روزانہ کی خبریں دستیاب ہوں گی اور ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کی لائیو اسٹریمنگ بھی پیش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ جو لوگ یاترا میں حصہ لینا چاہتے ہیں انہیں ویب سائٹ پر اس کے بارے میں مکمل معلومات حاصل ہو سکے گی۔جے رام رمیش نے کہا کہ ’بھارت جوڈو نیائے یاترا‘ 14 جنوری کو امپھال سے شروع ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ جلد ہی اطلاع دی جائے گی کہ امپھال میں یاترا کہاں سے شروع ہوگی۔وہیں، کے سی وینوگوپال نے کہا، ’’ہمیں اطلاع ملی ہے کہ منی پور حکومت نے امپھال کے پیلس گراؤنڈ میں یاترا کی ہماری درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ جب ہم اس یاترا کا اہتمام مشرق سے مغرب تک کر رہے ہیں تو پھر ہم منی پور کو کیسے نظر انداز کر سکتے ہیں؟ ایسے میں ہم عوام کو کیا پیغام دیں گے؟‘‘کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا، ’’بھارت جوڑو یاترا کی طرح، بھارت جوڑو نیائے یاترا ایک کامیاب یاترا ہونے جا رہی ہے۔ یہ کوئی سیاسی یاترا نہیں ہے، یہ یاترا ہندوستان کے لوگوں کے لیے کی جا رہی ہے۔ اس یاترا میں شامل ہو کر اسے کامیاب بنائیں۔‘‘وینوگوپال نے کہا، ’’میں پچھلے کچھ دنوں سے یاترا کر رہا ہوں اور یاترا کے لیے زمین پر زبردست توانائی ہے۔ یہ یاترا ایک تاریخی واقعہ ثابت ہونے جا رہی ہے۔ یہ کوئی سیاسی یاترا نہیں ہے بلکہ اس ملک کے لوگوں کے لیے انصاف مانگنے کی کوشش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×