احوال وطن

مولانا سید اسجد مدنی کا 13؍جنوری کو دورۂ کاماریڈی

جنوری۔9؍جنوری ۔ (پریس ریلیز ) محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق کاماریڈی میں جمعیۃ علماء ہند تلنگانہ وآندھرا کے زیراہتمام شمالی تلنگانہ کی ریاستی منتظمہ و وابستگانِ جمعیۃ وخدام دین کا تربیتی اجلاســـــــــــــــــــں مؤرخہ 30 جمادی الثانی 1445ھ م 13/ جنوری 2024ء بروز ہفتہ صبح 9 تا ظہر بمقام دفتـــــر جمعیۃ علماء کاماریڈی (مدرسہ مصباح الہدیٰ مسجد نور اندرا نگر کالونی کاماریڈی) بصدارت عمیدالعلماء حضرت مولانا مفتی محمد غیاث الدین صاحب رحمانی و قاسمی دامت برکاتہم (صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا) انشاءاللہ منعقد ہوگا، جس میں بحیثیت مہمان خصوصی جگر گوشہ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید اسجد مدنی صاحب دامت برکاتہم (نائب صدر جمعیۃ علماء ہند) شرکت فرماکر جمعیۃ علماء ہند اور اسکا مزاج وفکر کے عنوان پر خصوصی خطاب بھی فرمائیں گے، تفصیلات کے مطابق اس اجلاس میں بحیثیت مقرر حضرت مولانا مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی دامت برکاتہم (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا) نظامت و تنظیمی امور کو سنبھالیں گے، اور حضرت مولانا مفتی اعتمادالحق صاحب مدظلہ (ریاستی نائب صدر) محکمہ شرعیہ اجمالی طریقہ کے عنوان پر، اور حضرت مولانا فصیح الدین صاحب ندوی مدظلہ (ناظم اصلاح معاشرہ تلنگانہ وآندھرا) جمعیۃ علماء اور خدمت انسانیت پر خصوصی خطاب فرمائیں گے جبکہ صدارتی خطاب صدر اجلاس دامت برکاتہم مسلک، سیاست اور اکابر جیسے اہم موضوع پر بیان فرمائیں گے، جمعیتہ علماء ہند کے فکر ونظریہ کو سمجھنے اور اس کی جانب سے ملک وملت کی ترقی کیلئے کی جانے والی خدمات کو اپنے علاقہ میں مزید مستحکم کرنے کے لیے حافظ محمد فہیم الدین منیری (صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی) نے تمام ذمہ داران وکارکنان جمعیۃ علماء سے بالخصوص ملک وملت کی ترقی میں اکابر کے نہج پر حصہ لینے کے خواہشمند احباب سے اس اہم اجلاس میں شرکت کی پرخلوص گزارش کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×