احوال وطن

غزہ کے باہربھی اسرائیل کا جنگی ‘ پاور پلے’ شروع ، لبنان کے بعد عراق میں بھی ڈرون حملہ

اسرائیل جس نے جنگی حکمت عملی میں تبدیلی کے اشارے چند روز پہلے دیے تھے۔ اس کی طرف سے پڑوسی ملکوں کے خلاف کارروائیوں میں تواتر آنے لگا ہے۔جمعرات کے روز اسرائیل نے اپنے ڈرون حملوں کے لیے عراق میں مزاحمتی گروپ کے ہیڈ کوارٹر کو چنا۔ جس کے نتیجے میں مزاحمتی گروپ کے کم از کم دو جنگجو ہلاک ہو گئے۔یہ اسرائیلی ڈرون حملہ مشرقی بغداد کے علاقے میں کیا گیا۔ حملے کا نشانہ ایرانی حمایت یافتہ جنگ جو گروپ کے ہیڈ کواررٹر کو بنایا گیا۔ مقامی پولیس اور دوسرے سیکیورٹی ذرائع نے اس حملے کی تصدیق کر دہے۔بتایا گیا ہے کہ کم از کم دو جنگجوو ڈرون کی زد میں آکر ہلاک ہو گئے ہیں۔ واضح رہے منگل کی رات اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت کے مضافات میں حماس کے نائب سربراہ صالح العاروری کو ٹارگٹ کیا تھا۔اس سے دو پہلے شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئیر کمانڈر سید رضی موسوی کو ہلاک کیا تھا۔ اب جمعرات کے روزعراق میں ڈرون حملہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×