احوال وطن

سعودی عرب:منفرد اقامے کے لیے 5 نئی کیٹگریز متعارف کرانے کا فیصلہ

منفرد اقامہ مرکز کے سربراہ ڈاکٹر ماجد بن عبد اللہ القصبی نے کہا ہے کہ منفرد اقامے کی 5 نئی کیٹگریز متعارف کرائی جارہی ہیں۔سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن اور ملک کو عالمی توجہ کا مرکز بنانے کے لیے نئی کیٹگریز متعارف کرائی جارہی ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’5 نئی کیٹگریز میں  پہلی غیر معمولی کارکردگی کے حامل افراد کے لیے ہوگی جو ادارتی، صحت، علمی یا تحقیقی شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے کے قابل ہوں گے‘۔’دوسری کیٹگری  ہنر مندی  کی بنا پر ہوگی اور اس میں جو ثقافتی یا کھیلوں میں یا کسی بھی شعبے میں غیر معمولی ہنر مندی دکھانے کے قابل ہوں گے‘۔تیسری کیٹگری انویسٹرز کے لیے ہوگی، چوتھی  تجارتی اور پانچویں غیر منقولہ جائیداد کی ملکیت کے لیے ہوگی‘۔انہوں نے کہا ہے کہ ’منفرد اقامہ کے حامل افراد کو سعودی عرب میں رہائش اور کام کرنے کے علاوہ دیگر متعدد سہولتیں حاصل ہوں گی‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×