احوال وطن

دینی تعلیمی بورڈ ضلع جگتیال کے صدر و جنرل سیکریٹری کا انتخاب

بتاریخ ۱۷ نومبر۲۰۱۹ء کو بعد نماز ظہر جامع مسجد کورٹلہ میں دینی تعلیمی بورڈ ضلع جگتیال کی تشکیل کیلئیے مولانا مصدق القاسمی صاحب( جنرل سیکریٹری دینی تعلیمی بورڈ تلنگانہ) کی سرپرستی میں ایک انتخابی نشست منعقد کی گئی جس میں بعد ووٹنگ سب کی متفقہ رائے سے مفتی عبد المعز شامزی صاحب میٹ پلی کا بحیثیت صدر اور مفتی محمد یونس خان جگتیال کا بحیثیت جنرل سیکریٹری دینی تعلیمی بورڈ ضلع جگتیال انتخاب عمل میں آیا۔
نیز اس موقع پر رکن عاملہ برائے رابطہ مدارس اسلامیہ تلنگانہ کی حیثیت سے مولانا معراج صاحب قاسمی، (سرپرست مدرسہ امداد العلوم جگتیال )کا ضلع جگتیال کی جناب سے انتخاب عمل میں آیا
اس موقع پر مولانا مظہر القاسمی نقشبندی ،مولانا معراج صاحب قاسمی کے علاوہ جگتیال ،کورٹلہ، میٹ پلی ،دھرم پوری، کے علماء و حفاظ کی کثیر تعداد موجود تھی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×