احوال وطن

جنگ بندی سے پہلے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کی کوئی ڈیل نہیں ہوگی:حماس

اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک نئے معاہدے پر مصر کی کوششوں کو غیر یقینی صورتحال نے گھیر لیا ہے۔ دوسری جانب غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ تیسرے مہینے میں داخل ہوچکی ہے اور جنگ بندی کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔حماس کے ایک ذریعے نے پیر کے روز العربیہ/الحدث کو بتایا کہ ان کی جماعت کا موقف وہی ہے کہ جنگ بندی سے قبل اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر کوئی بات نہیں کی جا سکتی۔فلسطینی ذریعے نے وضاحت کی کہ تحریک کا ایک وفد جنگ بندی کی تجویز پر بات چیت کے لیے قاہرہ میں ہے اور وہاں وہ مصری حکام کے ساتھ بات چیت کررہا ہے۔کئی دنوں سے حماس اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے بدلے پوری محصور پٹی میں ایک جامع اور مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کر رہی ہے۔جب کہ تل ابیب اس شرط کو مسترد کرتا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ حماس کے خاتمے سے پہلے جنگ کے لیے کوئی فیصلہ نہیں کرے گا۔ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ساتھ ہی فوجی قیادت نے ایک سے زیادہ بار زور دے کر کہا کہ وہ حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔گذشتہ ہفتے قاہرہ نے ایک تجویز کے لیے ایک مسودہ یا ابتدائی منصوبہ پیش کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ حماس غزہ میں مستقل جنگ بندی کے بدلے اقتدار چھوڑ دے گی۔تاہم حماس اور اسلامی جہاد نے اس تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔ دو مصری سیکورٹی ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ حماس اور اسلامی جہاد نے مصری تجویز مسترد کردی ہے۔ البتہ دونوں جماعتوں کے عہدیداروں نے عوامی سطح پر اس معاملے کی تردید کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×