احوال وطن

” بی جے پی سے مقابلہ کے لیے انڈیا اتحاد پوری طرح تیار‘ہم اچھی طرح انتخاب لڑیں گے اور جیتیں گے: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں جاری ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کے دوران لوگوں کی زبردست بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ منی پور کے بعد ناگالینڈ میں بھی بڑی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکل کر آئے اور ’انصاف‘ کے لیے چل رہی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کا حصہ بنے۔ آج راہل گاندھی نے ناگالینڈ کے کوہیما میں پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ’’بھارت جوڑو نیائے یاترا نظریات پر مبنی یاترا ہے۔ یہ یاترا سماجی، معاشی، سیاسی انصاف کے لیے ہے اور اس میں ذات پر مبنی مردم شماری جیسے کئی ایشوز ہیں۔‘‘پریس کانفرنس کے دوران راہل گاندھی سے انڈیا اتحاد اور آئندہ لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سیٹوں کی تقسیم معاملے پر کچھ اہم سوالات کیے گئے جن کا کانگریس لیڈر نے واضح الفاظ میں جواب دیا۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی سے مقابلہ کے لیے انڈیا اتحاد پوری طرح تیار ہے۔ انڈیا اتحاد اچھی طرح انتخاب لڑے گا اور وہ جیت بھی حاصل کرے گا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ انڈیا اتحاد کی پارٹیوں کے درمیان آپسی احترام اور محبت کا جذبہ موجود ہے۔ اتحاد میں شامل سبھی پارٹیاں بی جے پی و آر ایس ایس کے نظریات کے خلاف کھڑی ہیں اور انھیں شکست دینے پر آمادہ ہیں۔سیٹوں کی تقسیم سے متعلق سوال کے جواب میں راہل گاندھی نے کہا کہ ’’انڈیا اتحاد مضبوط پوزیشن میں ہے۔ سبھی پارٹیاں آپس میں بات چیت کر رہی ہیں۔ سیٹوں کی تقسیم کو لے کر بھی اچھے ماحول میں تبادلہ خیال جاری ہے۔ بیشتر مقامات پر فیصلہ لینا آسان ہے، چند مقامات ایسے ہیں جہاں کچھ پیچیدگیاں ہیں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ بہت آسانی سے سیٹ شیئرنگ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ یہ کوئی بڑا ایشو نہیں ہے، مجھے لگتا ہے جلد ہی آپ لوگوں کو اچھی خبر ملنے والی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×