احوال وطن

بند ہونے کے باوجود لوگوں نے 9330 کروڑ قیمت کے 2 ہزار کے نوٹ واپس نہیں کئے! آر بی آئی

اب بھی 2000 روپے کے صد فیصد نوٹ بینکنگ کے نظام میں واپس نہیں آئے ہیں

نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا نے 2000 روپے کے بند شدہ نوٹوں کے بارے میں اہم معلومات دی ہیں۔ 8 ماہ قبل 2000 روپے کے نوٹوں کی بندش کے بعد بھی 100 فیصد نوٹوں کی واپسی ابھی تک ممکن نہیں ہو سکی ہے اور لوگوں کے پاس اب بھی 9330 کروڑ روپے کے نوٹ موجود ہیں۔ کل 2000 روپے کے نوٹوں میں سے آر بی آئی کو 97.38 فیصد نوٹ ہی واپس ملے ہیں۔

خیال رہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا نے 19 مئی 2023 کو 2000 روپے کے نوٹوں کے بارے میں اعلان کیا تھا اور انہیں گردش سے باہر کر دیا تھے۔ اس وقت بازار میں 2000 روپے کے کل 3.56 لاکھ کروڑ روپے کے نوٹ موجود تھے، جو 29 دسمبر 2023 تک کم ہو کر صرف 9330 کروڑ روپے رہ گئے ہیں۔ ایسے میں دسمبر کے آخر تک بھی کل 2.62 فیصد گلابی نوٹ چل رہے ہیں۔ یہ اعداد و شمار آر بی آئی نے جاری ک

نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا نے 2000 روپے کے بند شدہ نوٹوں کے بارے میں اہم معلومات دی ہیں۔ 8 ماہ قبل 2000 روپے کے نوٹوں کی بندش کے بعد بھی 100 فیصد نوٹوں کی واپسی ابھی تک ممکن نہیں ہو سکی ہے اور لوگوں کے پاس اب بھی 9330 کروڑ روپے کے نوٹ موجود ہیں۔ کل 2000 روپے کے نوٹوں میں سے آر بی آئی کو 97.38 فیصد نوٹ ہی واپس ملے ہیں۔

خیال رہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا نے 19 مئی 2023 کو 2000 روپے کے نوٹوں کے بارے میں اعلان کیا تھا اور انہیں گردش سے باہر کر دیا تھے۔ اس وقت بازار میں 2000 روپے کے کل 3.56 لاکھ کروڑ روپے کے نوٹ موجود تھے، جو 29 دسمبر 2023 تک کم ہو کر صرف 9330 کروڑ روپے رہ گئے ہیں۔ ایسے میں دسمبر کے آخر تک بھی کل 2.62 فیصد گلابی نوٹ چل رہے ہیں۔ یہ اعداد و شمار آر بی آئی نے جاری کیے ہیں۔

ریزرو بینک آف انڈیا نے کلین نوٹ پالیسی کے تحت 2000 روپے کے نوٹوں پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ نوٹ نومبر 2016 میں متعارف کرائے گئے تھے جب حکومت نے اس وقت کے 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے بعد آر بی آئی نے مالی سال 2018-19 میں 2000 روپے کے نوٹوں کی چھپائی روک دی تھی۔

۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×