احوال وطن

امریکہ کی متعدد ریاستوں میں شدیدشدید برف باری سے نظامِ زندگی درہم برہم، ہزاروں پروازیں منسوخ

واشنگٹن: امریکہ کی متعدد ریاستوں میں شدید سردی کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔ مختلف ہوائی اڈوں سے داخلی اور بیرون ممالک تقریباً 10 ہزار پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ اس درمیان مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیز ہواؤں کے جھکڑ اور برف باری کا سامنا کرنے والی ریاست اوریگن میں چار اموات ہوئی ہیں جہاں 90 ہزار شہری بجلی سے محرومی کا سامنا کر رہے ہیں۔

موصولہ اطلاع کے مطابق پچھلے تین روز میں منسوخ یا التواء کا شکار پروازوں کی تعداد 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ امریکہ کی بعض ریاستوں میں درجہ حرارت معمول سے بہت زیادہ کم ہو گیا ہے۔ اس کے باعث امریکہ کے 80 فیصد شہری نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔ ریاست مونٹانا میں سرد ہواؤں کے سبب درجہ حرارت منفی 40 تک گر گیا ہے، جبکہ ریاست ٹیکساس میں، جہاں سن 2021 میں طوفان کے سبب 246 افراد ہلاک ہوئے تھے، شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بجلی کا غیر ضروری استعمال نہ کریں تاکہ سپلائی برقرار رہے۔

اس درمیان ریاست فلوریڈا کے بعض حصوں میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ریاست یوٹاہ میں چار فٹ تک برف پڑ چکی ہے اور ٹریفک حادثے میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی ہے۔ گویا کہ امریکہ کئی ریاستیں سرد ہواؤ اور برف باری کا سامنا کر رہی ہیں۔ کئی مقامات پر تو الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×