امریکہ کی ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کی ترجمان لیزا فربسٹین نے بتایا کہ ’حسن شریف نیوآرک انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ٹرانسپورٹ سکیورٹی آفیسر کے طور پر کام کرتے تھے۔‘انہون نے مزید کہا کہ ’حسن شریف یہاں سنہ 2006 سے نیوآرک میں ایئرپورٹ پر کام کر رہے تھے۔‘لیزا فربسٹین نے کہا کہ ’ہمیں ان کی موت کا سن کر بہت افسوس ہوا اور ہم ان کی فیملی اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔‘نیوآرک پبلک سیفٹی کی ڈائریکٹر فرٹز فریگ نے تصدیق کی تھی کہ بدھ کی صبح پولیس کو ایک شخص کو قتل کرنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ جس کے بعد آفیسرز نے بتایا کہ قتل ہونے والا شخص امام مسجد تھا، یہ واقعہ مسجد کے باہر پیش آیا اور اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔اسرائیل حماس کے درمیان جنگ کے بعد امریکہ میں اسلامو فوبیا کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔مریکی ریاست نیو جرسی کے شہر نیوآرک کی پولیس کا واقعے کے حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔