افکار عالم

زائرین مسجد نبوی میں پچهلے تین ماہ کے دوران 22؍لاکھ زم زم کی بوتلیں تقسیم

مدینہ منورہ: حج اور عمرہ کے دنوں میں مسجد نبوی میں حاضری دینے کے لیے آنے والوں نے 30 جولائی سے اب تک مجموعی طور پر آب زم زم کی بائیس لاکھ بوتلیں استعمال کی ہیں۔ استعمال شدہ آب زم زم کا مجموعی وزن 13128 ٹن بنتا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے ’30 جولائی سے اب تک 15000 ٹن آب زم زم مکہ سے مسجد نبوی میں لایا گیا ہے۔’

خبر رساں ادارے کو آب زم زم سے متعلق یہ اعدادو شمار حرمین شریفین کے امور کی انجام دہی کے لیے قائم صدارت عامہ نے فراہم کیے ہیں۔

صدارت عامہ نے آب زم زم کی ترسیل اور استعمال کے لیے ایک ادارے کو مامور کر رکھا ہے جو آب زم زم کے قدیمی کنویں کے تحفظ سمیت تمام متعلقہ امور کی نگرانی کرتا ہے۔

واضح رہے 5000 سال قدیمی آب زم زم کے اس کنویں کی گہرائی صرف 30 میٹر تک ہے۔ لیکن اللہ کی قدرت کا یہ ایک شاہکار چشمہ مسلسل جاری و ساری ہے۔

آب زم زم کا یہ تاریخی کنواں خانہ کعبہ سے محض 20 میٹر کے فاصلے پر مکہ اور مدینہ پہنچنے والے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مقدس پانی کی فراہمی کا بہترین ذریعہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک سیکنڈ کے دوران آب زم زم کے اس قدیمی چشمے سے 18،5 لٹر آب زمزم نکالا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×