افکار عالم

کورونا کی اومیکرون قسم سنگین خطرے کا باعث، سدِ باب کے لیے تمام ممالک تیار رہیں: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت [WHO] کے مطابق کرونا وائرس کے ‘اومیکرون’ تغیر کے پھیلائو کے امکانات بہت زیادہ ہیں جس کے سبب کچھ علاقوں میں کرونا وائرس کے مہلک اثرات دیکھنے میں آسکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی برائےصحت نے 194 رکن ممالک کو اپنی ہدایات میں بتایا کہ ویکسین مہم کو تیز تر بنایا جائے اور ضروری صحت سروسز کو برقرار رکھنے کے لئے منصوبہ بندی بھی کی جائے۔

ادارہ صحت کے مطابق” اومیکرون وائرس کے کیسز کی تعداد بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے وباء ایک نیا رخ اختیار کر سکتی ہے۔ اس کرونا تغیر کے سبب درپیش خطرات بہت زیادہ ہیں جن کا سد باب ضروری ہے۔”

WHO کے مطابق اومیکرون کے خلاف ویکسین کی افادیت کے حوالے سے مزید معلومات اکٹھا کی جارہی ہیں اور آنے والے ہفتوں میں مزید معلومات مل جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×