افکار عالم

امریکی دارالحکومت میں پُر تشدد ہنگامہ‘ ٹرمپ حامیوں اور پولیس کے مابین جھڑپ میں 4؍ہلاک‘ ایمرجینسی نافذ

واشنگٹن: 7؍جنوری (ذرائع) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ٹرمپ حامیوں اور پولیس کے مابین ہونے والی جھڑپ کے نتیجہ میں اب تک چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق ایک خاتون کو اس وقت گولی لگی جب اس نے بندشوں کو توڑ کر آگے بڑھنے کی کوشش کی۔ ہنگامہ اور تشدد کے بعد واشنگٹن میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ واشنگٹن کے میئر کے مطابق واشنگٹن میں 15 دنوں تک ایمرجنسی نافذ رہے گی۔

واشنگٹن میٹروپولیٹن پولیس کے سربراہ رابرٹ کونٹے نے بدھ کے روز نامہ نگاروں کو بتایا ’’ہم نے پانچ ہتھیاربرآمد کئے اورتقریبا 13 افراد کو گرفتار کیا ہے ‘‘۔ کونٹے نے کہا کہ گرفتار کئے گئے لوگ واشنگٹن کے مضافاتی علاقوں اور صوبوں سے یہاں پہنچے تھے۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ریپبلکن نیشنل کمیٹی (آر این سی) کے صدر دفاتر میں ایک پائپ بم برآمد ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں بدھ کے روز آر این سی دفتر کے حوالے سے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔

قبل ازیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے بعد حامیوں نے انتخابی نتائج کی تصدیق کی کوشش کرتے ہوئے کانگریس کے اراکین پر حملہ کیا۔ حامیوں نے نتائج کو قبول کرنے سےانکار کرتے ہوئے یو ایس کیپیٹل بلڈنگ کے اندر واقع روٹنداروم پرقبضہ کر لیا۔

مظاہرین اور پولیس کے مابین تصادم کے دوران ایک خاتون کو گولی ماری گئی، 13 افراد کو گرفتار کیا گیا اور پانچ بندوقیں ضبط کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×