افکار عالم

عازمین عمرہ کی آمد کے طریقے کو آسان بنانے ’’نسک‘‘ سروسز کا باضابطہ آغاز

جدہ: 17؍نومبر (ذرائع) سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ زائرین اور نمازیوں کے لیے نئی سروسز متعارف کرائی گئی ہیں۔ جمعرات کو وزیر برائے حج وعمرہ ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام "ڈیجیٹل گورنمنٹ فورم 2022” میں شرکت کے دوران حج و عمرہ کے قومی پلیٹ فارم "نسک” کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا۔ یہ سروس "ایک امید افزا ڈیجیٹل افق کی طرف قدم”۔ کے عنوان سے متعارف کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے وضاحت کی کہ یہ پلیٹ فارم اس وقت دُنیا بھر سے عمرہ زائرین کی آمد کے طریقہ کار کو آسان اور سہل بنانے کے لیے 121 سے زیادہ مختلف خدمات پیش کرتا ہے، جس کا مقصد عازمین عمرہ کو معیاری خدمات فراہم کرنا اور تجربے کو بہتر بنانا ہے۔ یہ سروسز مملکت کے وژن 2030ء پروگراموں کے اہداف کے حصول کی طرف بھی اہم پیش رفت ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ ’نسک‘ پلیٹ فارم کاروباری شعبے کو 75 خدمات فراہم کرتا ہے۔ انفرادی شعبے کو تقریباً 45 خدمات فراہم کرتا ہے۔ اس پلیٹ فارم کو 10 ہزار سے زائد اداروں کے تعاون سے 30 ملین سے زیادہ لوگوں کو اپنی خدمات فراہم کرنا ہے۔ اس میں کاروباری شعبہ اور 25 سرکاری اداروں کو مربوط کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمرہ کے تجربے کو تقویت دینے کے اہم عوامل میں سے ایک ڈیجیٹل تجربہ ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی "نسک” پلیٹ فارم جو خدمات کا ایک مربوط نظام ہے جوزائرین حجاج کی خدمت کے پروگرام کی چھتری کے نیچے آتا ہے۔ مملکت کے وژن 2030 پروگراموں میں سے اہم پروگرام ہے جسے وزارت سیاحت اور سعودی ٹورازم اتھارٹی کا تعاون بھی حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×