احوال وطن

کاماریڈی ضلع حج کمیٹی کی جانب سے عازمین حج کا تربیتی اجتماع

کاماریڈی: 13؍مئی (پریس ریلیز)محمد جاوید علی صاحب نائب صدر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق کی 2022؁ء کے عازمین حج کا تربیتی اجتماع انشاء اللہ کل مطابق 14/مئی 2022ء بروز ہفتہ صبح 10 بجے تا 1بجے بمکان الحاج عبدالواجد علی صدر مسجد رحمت الہی گاندھی نگر کاماریڈی بصدارت خادم ملت حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی انشاء اللہ منعقد ہوگا۔ جس میں تلنگانہ کے ممتاز عالم دین مقرر شیرین بیان حضرت مولانا سید مظہر قاسمی نقشبندی صاحب (کورٹلہ) دامت برکاتہم عمرہ، حج کے مناسک وزیارت مدینہ منورہ پر تفصیلی تربیتی خطاب فرمائیں گے۔الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی نے تمام عازمین حج  ضلع کاماریڈی سے اس اہم تربیتی اجتماع میں مع دوست احباب شرکت کی پرخلوص گذارش کی ہے۔مزید تفصیلات کے لئے میر مبشر علی عامر آرگنائزر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی سے  رابطہ کریں۔9959444430_________9866505757

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×