افکار عالم

بچوں میں مطالعہ کی عادت کے فروغ کے لیے سعودی لائبریریز اتھاریٹی کا منفراد اقدام

مدینہ منورہ: سعودی لائبریریز اتھارٹی نے وزارت بلدیات، دیہی امور اور ہاؤسنگ کے تعاون سے بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے دو دن کیلئے "ہمارے بچے پڑھتے ہیں” کے عنوان سے ایونٹ کا انعقاد کیا۔ بچوں میں پڑھنے کی عادت کے فروغ کیلئے یہ سرگرمی ہر سال منعقد کی جاتی ہے۔
سعودی حکام نے پڑھنے کی عادت سے متعلق یہ سرگرمی 6 مختلف علاقوں میں منعقد کی۔
اس حوالے سے لائبریریز اتھارٹی نے ایک مربوط ثقافتی سفر تیار کیا ہے جس میں مطالعے کے ساتھ دیگر ملتی جلتی سرگرمیاں بھی رکھی گئی ہیں۔ ان سرگرمیوں میں انٹرایکٹو لائبریری شامل ہے جو بچوں کو ادب، کہانیوں، سائنس، تاریخ اور دیگر موضوعات کے شعبوں میں مختلف معلومات فراہم کرتی ہے۔ عملی ورکشاپس کا بھی انعقاد کیا جارہا۔ ڈرائنگ کے ذریعے اظہار کی سرگرمی بچوں کو کہانی پڑھنے کی ترغیب دے رہی اور ان میں مختلف ہنر سیکھنے کی طلب پیدا کر رہی ہے۔
ایونٹ میں اقتباسی راہداری بھی شامل کی گئی ہے ۔ جہاں کتاب کی صفحات کی شکل کے ڈیزائن دیوار پر پینٹ کئے گئے ہیں۔ یہاں بچے اپنے پسندیدہ اقتباس لکھ کر دیگر آنیوالوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ مطالعہ گاہیں الگ قائم ہیں۔ کہانی سنانے کا اہتمام ہے۔ فوٹو گرافی، موسیقی کے مختلف پس منظر ہیں۔
جن چھ علاقوں میں یہ ایونٹ منعقد کئے جا رہے ہیں ان میں طائف میں کا الردف پارک، جازان میں ثقافتی راہگزر، الاحسا میں کنگ عبد العزیز ماحولیاتی پارک، مدینہ منورہ میں کنگ فہد سنٹرل پارک، عر عر میں گلابوں کا پارک اور بریدہ شہر میں ہاؤسنگ پارک شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×