افکار عالم

امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس کے ہاتھوں ڈیٹا مینجمنٹ کے سٹریٹجک پلان کا افتتاح

مکہ مکرمہ: 6؍دسمبر (ذرائع) مسجد حرام اور مسجد نبوی کےجملہ امور کے ذمہ دار اتھارٹی کے عمومی صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس نے ڈیٹا مینجمنٹ کے لیے سٹریٹجک پلان کا افتتاح کر دیا۔ یہ پلان سعودی نیشنل سٹریٹیجی فار ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (SDAIA) کے مطابق ہے۔ اتھارٹی کے مطابق اس پلان کی وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب مختلف شعبوں میں اعداد و شمار کے حجم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اہم قومی اثاثے کے طور پر اس ڈیٹا سے فائدہ اٹھانے کا ایک سٹریٹجک موقع بھی مل رہا ہے تاکہ اس ڈیٹا کو استعمال کرکے اقتصادی، سماجی اور مسابقتی فوائد حاصل کئے جا سکیں۔ ڈیٹا مینجمنٹ کے سٹریٹجک اہداف ہیں جن میں سب سے اہم ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے لیے قومی حکمت عملی کی حمایت کرنا ہے۔ اسی طرح دیگر اہداف میں عمومی صدارت میں ڈیٹا گورننس، ڈیٹا کی حفاظت، ذاتی ڈیٹا کا تحفظ، قومی کیڈر کی تعمیر اور بیداری بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×