افکار عالم

شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی میں ذاتی مفادات کے لیے عہدے کے استعمال پر صدر بر برطرف‘ شاہی فرمان جاری

جدہ: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کے روز ایک شاہی فرمان کے ذریعے شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کے صدر کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے اپنے عہدے کے غلط استعمال پربرطرف کردیا ہے۔ سعودی پریسی ایجنسی کے مطابق انھوں نے یہ فیصلہ اوورسائٹ اینڈاینٹی کرپشن اتھارٹی کی اس رپورٹ کی بنیاد پرکیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ عبدالرحمٰن عبید ایوبی جامعہ شاہ عبدالعزیزکے فنڈزمیں خردبرد، منی لانڈرنگ اور جعل سازی کے جرائم کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ ایس پی اے نے مزیدکہا کہ اب نگران اور انسداد بدعنوانی اتھارٹی اے آئی ایوبی کے خلاف ضروری اقدامات کو حتمی شکل دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×