افکار عالم

کرونا کا قہر جاری رہا تو نمازِ تراویح اور عیدالفطر گهروں میں ادا کی جائے گی: مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ

جدہ: 17؍اپریل (ذرائع) سعودی عرب کے مفتی عام الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ اگر کرونا وائرس کی وبا جاری رہی تو نماز تراویح اور عید الفطر گھروں ہی میں ادا کی جائے گی۔

کرونا وائرس وبا کے موقع پر رمضان المبارک کی آمد سے متعلق متعدد سوالوں کا جواب دیتے ہوئے الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے مذکورہ اعلان کیا۔ یہ سوالات امور اسلامی اور دعوت و ارشاد کی وزارت سے پوچھے گئے تھے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ اس سال رمضان المبارک کی تروایح فرزندان توحید گھروں میں ادا کریں کیونکہ متعلقہ حکام نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر نمازِ تراویح کا مساجد میں اہتمام کرانے سے عذر ظاہر کیا ہے۔

تاہم عیدالفطر کی نماز گھروں میں ادا کرنے سے متعلق ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ اگر کرونا کے پیش نظر نماز عید کھلی جگہوں اور مساجد میں ادا نہ کی جا سکی تو ایسے میں خطبہ کے بغیر لوگ اسے گھروں میں ادا کرلیں۔ اس سے قبل بھی اسی حوالے سے ایک فتوی موجود ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی کی نماز عید قضا ہو جائے تو وہ بغیر خطبہ کے اپنے گھر پر ادا کر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اسلامی امور کی وزارت کے انچارج عبداللطیف آل الشیخ نے گذشتہ ماہ نماز جمعہ اور نماز باجماعت مساجد میں ادا کرنے پر پابندی عائد کی تھی تاکہ مملکت میں کرونا جیسی عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×