افکار عالم

سعودی عرب : طائف میں دوسرا "گلاب میلہ” کل سے شروع ہو گا

سعودی عرب کے شہر طائف میں کل سے Rose Festival کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہو رہا ہے۔ مکہ مکرمہ صوبے کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل کے زیر سرپرستی اس میلے کا انعقاد سعودی وزارت ثقافت کی جانب سے طائف ضلع کے سکریٹریٹ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔
میلے کی سرگرمیاں تین مرکزی مقامات پر 14 روز تک جاری رہیں گی۔ اس سلسلے میں طائف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ہالوں کو گلاب کے پھولوں کے ساتھ مزین کیا جائے گا۔
میلے میں 50 سے زیادہ سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں گی۔ ان میں مختلف فن کاروں کا براہ راست مظاہرہ شامل ہے۔ اس دوران میں پھولوں کا سب سے بڑا فن پارہ اور پھولوں کی ضخیم ترین ٹوکری بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
سرگرمیوں میں "عبق” ورکشاپ بھی شامل ہے جو خاص طور پر گلاب کے پھولوں اور عطر کی تیاری سے متعلق ہے۔ ورکشاپ کا مقصد مملکت کے نوجوانوں کو اس شعبے میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنا ہے۔
علاوہ ازیں میلے کے دوران میں مختلف مرد اور خواتین فن کار گلوکاری کا بھی مظاہرہ کریں گے۔ ساتھ ہی مملکت کے عوامی رقص کے آئٹم بھی پیش ہوں گے۔
مزید یہ کہ مختلف مصور ایسے فن پارے بھی پیش کریں گے جن سے میلے کی شناخت کی عکاسی ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×