افکار عالم

وہ کونسے ممالک ہیں جہاں روزہ کا دورانیہ سب سے زیادہ اور سب سے کم ہے؟

فلکی حساب کے اعتبار سے بیشتر ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز دو اپریل کو ہوگا جبکہ یکم مئی کو عید الفطر متوقع ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مختلف ممالک کے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے روزے کا دورانیہ مختلف ہوتا ہے۔
یہ جاننا دلچسپی سے خالی نہیں ہوتا کہ آخر کن ممالک میں روزے کا دورانیہ سب سے طویل اور کن ممالک میں سب سے کم ہے۔
دنیا میں سب سے کم دورانیہ والے ممالک میں نیوزی لینڈ ہے جہاں روزہ 11 گھنٹے 20 منٹ کا ہوگا۔
اسی طرح چیلی میں 11 گھنٹے 30 منٹ، اسٹریلیا میں 11 گھنٹے 47 منٹ، یورگوائے میں 11 گھنٹے 48 منٹ اور جنوبی افریقہ میں 11 گھنٹے 52 منٹ کا ہوگا۔
رہے وہ ممالک جہاں کے رہائشی دنیا میں سب سے زیادہ دورانیہ کا روزہ رکھیں گے ان میں آئس لینڈ سرفہرست ہے جہاں 19 گھنٹے 59 منٹ کا روزہ ہوگا۔
اسی طرح گرینڈ لینڈ میں 19 گھنٹے 57 منٹ، فلینڈ میں 19 گھنٹے 9 منٹ، سویڈن میں 18 گھنٹے 58 منٹ اور پولینڈ میں 18 گھنٹے 30 منٹ کا روزہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×