افکار عالم

امریکہ اور متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے 25؍ممالک میں اومیکرون کے کیسز آئے سامنے

نئی دہلی: 2؍دسمبر (عصرحاضر) کورونا وائرس کے انفیکشن کے نئے ویرینٹ اومیکرون نے اب امریکہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی دستک دی ہے۔ دونوں ممالک میں اومیکرون کا ایک ایک کیس پایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایسے ممالک کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جہاں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے کیسز پائے گئے ہیں۔ اب ایسے کم از کم 25 ممالک ہیں۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کا ایک شخص وائرس کی اس نئی شکل سے متاثر پایا گیا ہے۔ امریکہ کے اعلیٰ متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے وائٹ ہاؤس میں کہا کہ امریکہ میں کورونا کے اومیکرون ویرینٹ سے متاثر ہونے کا یہ پہلا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ شخص 22 نومبر کو جنوبی افریقہ سے واپس آیا تھا اور 29 نومبر کو متاثرہ پایا گیا تھا۔ فاؤچی نے کہا کہ اس شخص کو ٹیکہ لگایا گیا تھا لیکن اس نے ویکسین کی بوسٹر خوراک نہیں لی تھی۔ متاثرہ شخص میں معمولی علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے جنوبی افریقی ممالک کے سفر پر پابندی عائد کر دی تھی کیونکہ یہیں سے کورونا کے نئے ویرینٹ کا انکشاف ہوا تھا۔ اب یہ ویرینٹ یہاں سے کم از کم 25 ممالک میں پھیل چکا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے صدر ٹیڈروس ایڈنوم گیبریاس پہلے ہی اس کے دوسرے ممالک میں پھیلنے کا امکان ظاہر کر چکے ہیں۔
کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے اب تک بوتسوانا میں 19، جنوبی افریقہ میں 77، نائجیریا میں 3، برطانیہ میں 22، جنوبی کوریا میں 5، آسٹریلیا میں 7، آسٹریا میں ایک، بلجیم میں ایک، برازیل میں 3، جمہوریہ چیک میں ایک، فرانس میں ایک، جرمنی میں 9، ہانگ کانگ میں 4، اسرائیل میں 4، اٹلی میں 9، جاپان میں 2، ہالینڈ میں 16، ناروے میں 2، اسپین میں 2، پرتگال میں 13، سویڈن میں 3، کینیڈا میں 6، ڈنمارک میں 4، امریکہ میں ایک اور متحدہ عرب امارات میں ایک معاملہ درج کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×