افکار عالم

مصر کے سابق صدر محمد مرسی عدالت میں انتقال کر گئے

قاہرہ: 17؍جون : اخوان المسلمون کے عظیم رہنما سابق مصری صدر محمد مرسی آج دوران سماعت کمرہ عدالت میں انتقال کرگئے۔ مصر کی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق مرسی ایک سماعت کے دوران بے ہوش ہوگئے اور بعدازاں ان کا انتقال ہوگیا- ان کی عمر 67 برس تھی۔ مشرق وسطیٰ میں تبدیلی کی لہر چلنے کے بعد محمد مرسی اقتدار میں آئے لیکن 2013 میں فوج نے انھیں اقتدار سے جمہوری اقدار کی پامالی کرتے ہوئے بے دخل کرکے جیل میں بند کر دیا تھا۔ ان کے خلاف متعدد مقدمات چل رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×