افکار عالم

مصری دارالافتاء نے ’پارٹ ٹائم‘ شادی کو باطل اور حرام قرار دے دیا

قاہرہ: 23؍اگست (ذرائع) مصر میں "پارٹ ٹائم” شادی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد ملک کی افتاء کونسل نے خبردار کیا ہے کہ ایسی ’جز وقتی‘ شادیوں کا اسلامی تعلیمات میں کوئی تصور نہیں۔ اس نوعیت کا کوئی بھی اقدام اسلام کے تصور نکاح کے منافی، باطل اور حرام سمجھا جائے گا۔

خیال رہے کہ مصر میں سوشل میڈیا پر ’پارٹ ٹائم‘ شادی سے متعلق بحث چل نکلی تو اس نئے رحجان کی حمایت اور مخالفت آرا سامنے آنے لگیں۔ جس کے بعد مصری دار الافتا نے خبردار کیا ہے کہ شادی کے معاہدے کو نئے نام دینا نمود ونمائش، سستی شہرت کا حصول اور دینی روایات کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔

دکھلاوا اور اقدار کمزور کرنے کی کوشش

دارالافتا نے مزید کہا کہ شادی کے معاہدے میں اصطلاحات کی جدت کی طرف متوجہ نہیں ہونا چاہیے۔ شادی سے متعلق نئی اصطلاحات نکاح متعہ کے معنوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ اس نوعیت کی اصطلاحات دکھلاوے، شہرت اور اقدار کو عدم استحکام سے دوچار کرنے اور معاشرے میں مزید الجھن پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ اسلام ایسے مشاغل کی ہر گز اجازت نہیں دیتا۔

حرام اور باطل اقدام

دارالافتاء نے اس بات کی تصدیق کی کہ کچھ لوگ شادی کے معاہدے کو نئے نام دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ پارٹ ٹائم شادی کی اصطلاح استعمال کر کے شادی کو وقتی معاہدہ قرار دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس طرح کا کوئی بھی تصور اسلام میں موجود نہیں۔ یہ سرا سر باطل اور حرام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×