سوشل میڈیا پر اپنے بچے کو فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
قاہرہ: 28؍مئی (ذرائع) مصر میں سیکیورٹی حکام نے سوشل میڈیا پر اپنے بچے کو فروخت کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصری وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسداد انسانی اسمگلنگ اور جبری نقل مکانی کے انسداد منشیات و جرائم سیکشن کو معلوم ہوا کہ ایک شخص نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کو فروخت کرنے کا اشتہار دیا ہے۔ ساتھ ہی اس نے بچوں کے خریداروں کو کہا ہے کہ وہ بچے کی خریداری کے لیے اس سے رابطہ کریں۔ ملزم نے بچے کے عوض اچھی خاصی قیمت مانگی ہے۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ملزم کچھ عرصے سے بے روزگار ہے اور اسے بعض دوسرے کیسز میں پہلے بھی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ ملزم قاہرہ کی روض الفرج کالونی کا رہائشی ہے۔ ملزم کے موبائل سے بھی مختلف لوگوں کے بچے کے خریداری کے حوالے سے رابطے کا بھی پتا چلا ہے۔