اسلامیات

فتنوں کے زمانے میں حفاظت ایمان

اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ دور دور فتن ہے جان لیوا فتنے اور ایمان لیوا فتنوں کی بھر مار ہے ایک ایمان والے کیلئے جان کا نقصان کوئی بڑا نقصان نہیں ہے لیکن ایمان کا نقصان نقصان عظیم ہے اور ہر دن ایمان کے چور اچکے کسی نہ کسی بہانے سے یا کسی نہ کسی نئے نام سے ہمارے ایمان کو نقصان پہنچانے اور لوٹنے کی کوشش کررہے ہیں کبھی قادیانیت تو کبھی جماعت المسلمین تو کبھی گوہر شاہی تو کبھی دیندار انجمن تو کبھی شکیلیت اور آج کل شہر حیدر آباد سے اٹھنے والا فتنہ فتنہ فیاضیت ۔۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ نبی برحق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشنگوئی کہ آدمی صبح حالت ایمان پر کریگا اور شام ہوتے ہوتے کافر ہوجائیگا اور شام حالت ایمان پر کریگا اور صبح ہوتے ہوتے کافر ہوجائیگا (يصبح الرجل مومنا و يمسي كافرا و يمسي مومنا و يصبح كافرا / مسلم) حرف بحرف صادق آرہی ہے اور ایسے فتنوں کے دور میں ہم ایمان پر جمے رہیں اس کیلئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئیگا جس میں اپنے دین پر جمنے والا گویا اپنے ہاتھ میں انگارہ پکڑنے والا ہوگا (يأتي على الناس زمان الصابر فيه على دينه كالقابض على الجمر/ ترمذی) اور ایسے زمانے میں ایمان پر جمے رہکر اللہ رب العزت کی عبادت کرنے کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی طرف ہجرت کرنا قرار دیا ہے(العبادة في الهرج كهجرة الي/ مسلم )شارحین حدیث نے- هرج – سے مراد قتل و غارتگری اور فتنہ و فساد کا زمانہ لکھا ہے اور اپنی طرف ہجرت سے مراد ثواب ہجرت قرار دیا ہے۔۔ الغرض ہر ایمان والے کو چاہیے کہ وہ ان فتنوں کے زمانے میں اپنے ایمان کی نگہداشت اور حفاظت ایمان کی تدابیر اختیار کریں اس طور پر کہ
۱۔۔ ہر مسلمان اسلام کے بنیادی عقائد معلوم کرے معتبر کتابوں کے ذریعے ، علماء حق کے بیانات و مجالس سے ۔۔
۲۔۔ اسی طرح ایمان کی حفاظت ہوتی ہے اللہ والوں کی ملاقات اور صحبت سے کیونکہ (هم رجال لا يشقي جليسه ) یہ وہ لوگ ہیں جن کے ساتھ رہنے والے کبھی محروم نہیں ہوتے ۔
۳۔۔ اپنے گھروں میں فضائل اور عقائد والی کتابوں کی تعلیم کرنا علماء کرام کی رہبری میں ۔۔
۴۔۔ علماء حق کے درس قرآن میں شریک ہونا ۔
۵۔۔ پنج وقتہ نمازوں یا کسی ایک نماز کے بعد مسنون و مجرب دعاؤں کا اہتمام کرنا جیسا کہ
الف۔۔۔ ربنا لا تزغ قلوبنا بعد إذ هديتنا وهب لنا من لدنك رحمة.
ب… اللهم مقلب القلوب ثبت قلبي على دينك.
ج… اللهم أرنا الحق حقا وارزقنا اتباعه وارنا الباطل باطلا وارزقنا اجتنابه..
نوٹ ۔۔ اس کے علاوہ اور جو بھی تدابیر ہمارے اکابرین کی جانب سے تجویز کئے جائیں انہیں اختیار کرنا۔۔

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب کے ایمان کی حفاظت فرمائے اور خاتمہ بالخیر کی توفیق عطا فرمائے ۔۔آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×