افکار عالم

ہندوستان پاکستان انڈونیشیا سمیت چھ ممالک کو سعودی عرب میں راست داخلے کی اجازت

ریاض: 25دسمبر (عصرحاضر) سعودی عرب نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستان، پاکستان، انڈونیشیا اور مصر سمیت چھ ممالک سے کسی تیسرے ملک میں 14 دن کے قرنطینہ میں گزارے بغیر براہ راست داخلے کی اجازت دے گا۔

سعودی پریس ایجنسی نے وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی کہ نئی ہدایت بدھ، یکم دسمبر 2021 سے نافذ العمل ہو گی۔

برازیل اور ویتنام دوسرے ممالک ہیں جو مملکت میں براہ راست داخلے کی اجازت دینے والے ممالک کی نئی فہرست میں شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ان ممالک سے آنے والے تمام افراد کو پانچ دن ادارہ جاتی قرنطینہ میں گزارنے کی ضرورت ہے، قطع نظر اس کے کہ ان کی مملکت سے باہر حفاظتی ٹیکوں کی حیثیت کچھ بھی ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×