عالمی خبریں

سعودی عرب؛ زنانہ ملبوسات پہن کر ویڈیو بنانے والے پانچ افراد گرفتار

مدینہ منورہ: 25؍اکتوبر (ذرائع) سعودی پولیس نے زنانہ ملبوسات زیب تن کر کے ویڈیو بنانے پر پانچ افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔ اسی طرح اسلحے کے زور پر دکان لوٹنے والے چھ افراد گرفتار ہوئے ہیں جبکہ مدینہ منورہ میں ایک دکان کے لاکر سے 45 ہزار ریال چوری کرنے والا ایک پاکستانی تارک وطن بھی گرفتار ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شمالی حدود ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں پانچ افراد کو زنانہ ملبوسات میں دکھایا گیا ہے۔‘
’آداب عامہ اور معاشرتی اقدارکی خلاف ورزی پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔‘
’گرفتار شدگان سعودی شہری ہیں اور عمر کی تیسری دہائی میں ہیں۔ ویوز اور لائک کے لالچ میں انہوں نے آداب عامہ کے منافی حرکت کی ہے۔‘
دوسری طرف مدینہ منورہ پولیس نے اسلحہ کے زور پر دکان لوٹنے والے 6 افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے چوری شدہ رقم ضبط ہوئی ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان سعودی شہری ہیں اور عمر کی دوسری اور تیسری دہائی میں ہیں۔‘
دریں اثنا مدینہ منورہ پولیس نے کہا ہے کہ ’شہر میں واقع ایک معروف دکان کے لاکر سے 45 لاکھ ریال چوری ہونے کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔‘
پولیس نے کہا ہے کہ ’تفتیش کرنے پر ایک پاکستانی تارک وطن کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے گرد گھیرا تنگ کرنے پر اس نے چوری کا اعتراف کر لیا۔‘
’پولیس نے رقم اپنے قبضے میں لے لی ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی کے بعد مذکورہ رقم دکان کے مالک کو واپس کردی گئی۔‘
’مذکورہ شخص کو تفتیش مکمل کرنے کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×