افکار عالم

سعودی فوٹو گرافر نے قید کیے تبوک کے آسمان میں ’ملکی وے‘ کے دلفریب مناظر

تبوک: 5؍نومبر (ذرائع) سعودی عرب کے ایک فوٹو گرافر نے دلکش روشنیوں کی تلاش میں تبوک شہر کے آسمان میں ملکی وے کے شاندار مناظر اپنے کیمرے میں قید کیے۔
فوٹوگرافر علی السحیبانی نے بتایا کہ ’ملکی وے‘ فوٹو گرافی کے شوقین افراد کے لیے ایک پُرکشش مقام ہے جو دلفریب اور جادوئی مناظر سے بھرپور ہے۔ عموما تبوک کی فضا میں ملکی وے کے مناظر زیادہ صاف اور نمایاں نظر آتے ہیں مگر تبوک سے شمال مغرب میں ایک سو کلو میٹر کے فاصلے پر واقع بجدہ گاؤں ملکی وے کے نظاروں سے بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہونے کے لیے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔
جغرافیائی اعتبار سے یہ گاؤں سعودی عرب کے دوسرے مقامات میں آسمان کے مناظر، کہکشاؤں اور ملکی ویز کو دیکھنے کے لیے نمایاں مقام ہے۔ صرف ملکی وے کے مناظر ہی نہیں بلکہ یہ علاقہ بلند و بالا پہاڑوں اور عجیب وغریب شکلوں کی وادیوں کی وجہ سے بھی فوٹو گرافروں کے لیے اہم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رات کے وقت ملکی وےکے ساتھ تصویر لینے کے لیے موزوں جگہ کی تلاش کے دوران مجھے ایک چٹان ملی جو اطراف میں پہاڑوں کے درمیان گھری ہوئی ہے مگر یہ چٹان ’جادہ شیر‘ [ملکی وے] کے نظاروں کے لیے اہم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×