عالمی خبریں

سعودی کبائر علماء کونسل نے الاخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

ریاض: 12؍نومبر (ذرائع) سعودی عرب کی کبائر علماء کونسل نے الاخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے دو بعد مصرف دارالافتاء نے اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے قابل تحسین فیصلہ بتایا۔ سعودی عرب کی کبائر علماء کونسل نے عالم عرب میں سرگرم دینی وسیاسی جماعت الاخوان المسلمون کو ’’دہشت گرد تنظیم‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم جماعتی اہداف کو اسلامی تعلیمات پر فوقیت دیتی ہے۔ ’’یہ دین کی آڑ میں فتنہ انگیزی، تفرقہ بازی، تشدد اور دہشت گردی کر رہی ہے۔‘‘ کبائر علماء کونسل علما کے سربراہ اور مملکت کے مفتی اعظم عبدالعزيز بن عبدالله بن محمد آل الشيخ اور علماء کونسل کے دیگر فاضل اراکین کے دستخط کے ساتھ منگل کو جاری کردہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سعودی خبر رساں ادارے ’’ایس پی اے‘‘ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’اللہ تعالی نے ہمیں حق کا ساتھ دینے اور تفرقہ وانتشار سے باز رہنے کا حکم دیا ہے‘۔ نامور علماء پر مشتمل اعلی سعودی کونسل  نے اخوان سے متعلق اپنے دو ٹوک موقف کے حوالے سے قرآنی آیات اور احادیث سے استدلال کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’عصر حاضر میں الاخوان المسلمون ایسی جماعتوں میں سرفہرست تنظیم ہے جو اسلامی ہدایت سے روگردانی کرتی ہیں۔ یہ ریاستی حکام کے ساتھ جھگڑے برپا کرنے، حکام کے خلاف بغاوت، مختلف ملکوں میں فتنہ انگیزی اور پر امن بقائے باہمی کے ماحول کو تہہ وبالا کرنے میں مصروف ہیں‘۔ علماء کونسل نے واضح کیا کہ ’الاخوان المسلمون مسلم معاشروں کو زمانہ جاھلیت کا نمونہ قرار دے رہی ہے‘۔ علماء کونسل نے مزید کہا کہ ’اپنے قیام سے تادم تحریر اس تنظیم نے نہ تو اسلامی عقائد پر توجہ دی اور نہ قرآن وسنت کے علوم میں دلچسپی دکھائی۔ اس کا مشن اقتدار کا حصول ہے۔ اس جماعت کی تاریخ شر انگیزیوں اور فتنہ پردازیوں سے بھری ہوئی ہے‘۔ کونسل الزام عاید کیا دہشت گرد اور انتہا پسند تنظیموں نے الاخوان المسلمون کے بطن سے جنم لیا ہےجو ملک وقوم کے خلاف افراتفری برپا کیے ہوئے ہیں۔ ان تنظیموں کی تاریخ دنیا بھر میں تشدد اور دہشت گردی کے جرائم سے بھری پڑی ہے۔ سعودی عرب کے جید علماء کی سوچی سمجھی رائے ہے کہ اخوان دہشت گرد تنظیم ہے۔ یہ دین مخالف جماعتی اہداف کے پیچھے دوڑنے والی جماعت ہے۔ ’سب لوگ اس جماعت سے خبر دار رہیں، نہ کوئی اس سے نسبت قائم کرے اور نہ ہمدردی کا اظہار کرے‘۔

مصر کے مرکزی دارالافتا نے سعودی عرب کی کبائر علما کونسل کی طرف سے مذہبی جماعت اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے موقف کی تحسین کی ہے۔

مصری دارالافتا کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی کبائر علما کونسل کی طرف سے اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا قابل تحسین اقدام ہے۔ بیان می ں‌کہا گیا ہے کہ اس میں‌ کوئی شبہ نہیں کہ اخوان ایک دہشت گرد گروہ ہے بلکہ یہ عصر حاضر کے تمام دہشت گردوں کی بانی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×