افکار عالم

پہاڑوں کے عالمی دن کی مناسبت سے مکہ مکرمہ میں جبل نور کو قرآنی آیات سے منور کردیا گیا

مکہ مکرمہ: 14؍دسمبر (ذرائع) سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے حرا پہاڑ( جبل نور) قرآنی آیات سے منور ہے۔ اس کا اہتمام پہاڑوں کے عالمی دن کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔ العربیہ نیٹ کے مطابق روشنی کے پس منظر کے ساتھ قرآنی آیات مکہ مکرمہ آنے والے زائرین کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہیں۔ حرا پہاڑ کے لیے قرآن پاک کی ان آیات کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں مختلف حوالوں سے پہاڑوں کا تذکرہ موجود ہے۔ حرا پہاڑ (جبل نور) وہ مقام ہے جہاں نبی کریم پر پہلی وحی نازل ہوئی تھی۔ پہاڑوں کے عالمی دن کی مناسبت سے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ پروجیکٹ کا بھی باقاعدہ افتتاح کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ حرا ڈسٹرکٹ 67 ہزار مربع میٹرسے زائد رقبے پر قائم کیا گیا ہے جس میں زائرین کے لیے مرکز بھی قائم کیا گیا ہے جبکہ غار حرا جانے والی سڑک، قرآن کریم عجائب گھر اور وحی کے موضوع پر نمائش گاہ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ حرا کلچرل ڈسٹرکٹ کا دوسرا اہم مقام ’القرآن الکریم ‘ عجائب گھر ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قرآن کریم کا خوبصورت تعارف دیا گیا ہے۔ کتاب اللہ کے قلمی نسخوں کو پرکشش انداز میں دکھایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×